اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر اور شہناز گل کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ شہناز گل کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی پنجابی فلموں اور گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چلبلی و حسین اداکارہ شہناز گل اور پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک عمل نے دونوں ملکوں کے عوام کا دل جیت لیا۔

کچھ روز قبل ہانیہ عامر اپنے دوست احباب کے ساتھ لندن کی سیر کو چلی گئی تھیں۔ وہاں سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جنہیں ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور اسی کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی ان کے حسن کی تعریف ہونے لگی۔

اس کے علاوہ اب دونوں اداکاراؤں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے یعنی کہ ان کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہو گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے مشہور ڈراموں میں مجھے پیار ہوا تھا ، میرے ہمسفر، سر فہرست ہے جبکہ شہناز گل کی مشہور فلموں میں حوصلہ رکھ، کالا شاہ کالا، ست شری کال سر فہرست ہیں۔

مشہور اداکارہ شہناز گل نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت پیاری ہو یہی نہیں بلکہ شہناز نے ساتھ میں دل والے ایموجی بھی بنائے۔ اس کمنٹ کے بعد دونوں ملکوں کے عوام تمام باتوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے ملکوں کی اداکارؤں کی تعریف کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے