اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

موٹاپے کا شکار بچے مستقبل میں ڈپریشن میں مبتلا ہوسکتے ہیں

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ بچے جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) زیادہ ہوتا ہے ان کے مستقبل میں ڈپریشن لاحق ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔

کنگز کالج لندن کے محققین نے ٹوئنز ارلی ڈویلپمنٹ سٹڈی اور یو کے اڈلٹ ٹوئن رجسٹری سے حاصل کیے گئے 10 ہزار سے زائد جڑواں بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

مطالعہ میں محققین نے 12، 16 اور 21 سال کے بچوں میں بی ایم آئی اور ڈپریشن کے درمیان تعلق جاننے کی کوشش کی۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 12 سال سے 16 سال کی عمر کے درمیان بچوں کے وزن کا زیادہ ہونا ان کے مزاج پر اداسی اور بیزاری سمیت دیگر علامات جیسے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جسم کے حوالے بے اطمینانی اور وزن سے متعلقہ معاملات بچوں میں اس صورتحال کی مرکزی وجوہات ہیں اور یہ عمر متاثرہ بچوں کی مدد کرنے کے لیے اہم ہوتی ہے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ 12 سے 16 برس کے درمیان وہ بچے جن کا بی ایم آئی زیادہ تھا ان کے 16 سے 21 برس کے درمیان بچوں کی نسبت ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر ایلن تھامپسن کے مطابق نوجوانی میں وزن اور ذہنی صحت کے خراب ہونے کے درمیان تعلق کی سمجھ متاثرہ فرد کو بروقت مدد کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق 12 سال کی عمر میں زیادہ بی ایم آئی اور 16 سال کی عمر میں ڈپریشن کی علامات کے درمیان واضح تعلق ظاہر کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے