اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوشش ہوگی ایشین گیمز میں فائنل تک آؤں اور میڈل کیلئے دوڑوں: قومی ایتھلیٹ صاحب اسرا

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز ایتھلیٹکس سکواڈ میں شامل پاکستانی ایتھلیٹ صاحب اسرا کا کہنا ہے کہ ہدف صرف پرسنل بیسٹ کو بہتر کرنا نہیں، فائنل تک جانا ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صاحبِ اسرا کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لے رہی ہوں ، 400 میٹر میں میری پرسنل بیسٹ ٹائمنگ 54.58 سیکنڈز ہے۔

ایتھلیٹ نے کہا کہ کوشش یہی ہوگی کہ ایشین گیمز میں فائنل تک آؤں اور میڈل کے لیے دوڑوں،  آج تک پاکستان کی کوئی خاتون ایتھلیٹ ایشین گیمز ٹریک اینڈ فیلڈ فائنل تک نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے ہمارا کیمپ بہت دیر سے لگایا گیا تھا، دیگر ملکوں میں سال سال بھر ٹریننگ ہوتی ہے، ہمیں ایک ماہ کا کیمپ ملتا ہے، دنیا سے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ ان جیسی سہولیات، ماحول اور ٹریننگ دی جائے۔

صاحبِ اسرا نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی ایتھلیٹس نے بھرپور تیاری کی ہے، ایشین گیمز بڑا ایونٹ ہے، اس میں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے