اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اب کولمبو میں کرکٹ ٹیموں کے درمیان صرف سوئمنگ مقابلہ ہوگا

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اور ہربھجن سنگھ نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے کولمبو میں ایشیا کپ کروانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پتا لگانا ہوگا کہ خراب موسم کے باوجود کولمبو میں ہی میچز کیوں رکھے گئے، بظاہر یہ تاثر ہے کہ پلیئرز ہمبنٹوٹا نہیں جانا چاہتے تھے لیکن اس بات کی حقیقت جاننا بہت ضروری ہے کہ میچز ہمبنٹوٹا کیوں شفٹ نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پلیئرز کا سکون اہم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ کھلاڑی کرکٹ کھیلیں، پلیئرز کو بھی سمجھنا ہوگا کہ اگر ایک دو روز زیادہ سہولیات والی جگہ نہیں تو کوئی فرق نہیں پڑ جائے گا، پورا ماہ تیاری کرتے ہیں، دو روز کم وسائل سے ٹریننگ کرنا پڑی تو کیا ہوا؟

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہر کوئی ورلڈ کپ سے قبل اپنا کامبی نیشن دیکھ سکتا تھا، اب صرف امید ہی کرسکتے ہیں کہ میچز بارش سے متاثر نہ ہوں۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ نے کہا کہ میچ کیلئے ٹریننگ کی سہولیات کے فقدان کا بہانہ غیر منطقی ہے، ہمارے وقت میں وینیو پر پلیئرز کی رائے نہیں ہوتی تھی، جہاں میچ ہو وہاں ہم کھیلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وینیو کیا ہوگا یہ پلیئرز کا مسئلہ ہونا بھی نہیں چاہیے، انہیں کرکٹ سے مطلب ہونا چاہیے، یہ آفیشلز کا کام ہے کہ وہ دیکھیں کہ کہاں میچز ہوسکتے ہیں۔

ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ کولمبو میں اب صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا، دمبولا ایک مکمل انٹرنیشنل سٹیڈیم ہے، پتہ نہیں وہاں میچز کیوں نہیں کرائے جا رہے، اگر میں ہوتا تو کولمبو میں سورج نکلنے کا انتظار کرنے کی بجائے دوسری جگہ کرکٹ کھیل لیتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے