اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جے شاہ کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ کے میچز کی جگہ تبدیل نہ کرنے پر بھارتی صحافی آگ بگولہ

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے میچز کی جگہ تبدیل نہ کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر اپنے ہی ہم وطن صحافی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارت کے معروف اینکر و صحافی وکرات گپتا نے لکھا ہے کہ کولمبو میں اگلے 10 دنوں تک تقریباً 90 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اگر ایشیا کپ کے دوران مسلسل بارشیں ہوتی رہیں تو پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا اگر فائنل میں بھی بارش ہوتی ہے تو پاکستان ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت جائے گا۔

بھارت کے معروف صحافی وکرات گپتا نے اپنے ٹوئٹ میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لعنت ہو جے شاہ اور بی سی سی آئی پر۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے دنیا بھر میں موجود شائقین کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سری لنکا میں مسلسل بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے بقیہ میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں جے شاہ سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو میں ہی کروانے پر بضد رہے۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے