اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اور گرانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی، ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔

غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور شہر کو ماسٹر پلان کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر ون اور ٹو نے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو غیر قانونی تعمیرات سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی تعمیرات روکنے اور کارروائی کی ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پر عائد ہو گی۔

بلڈنگ کنٹرول ایس او پیز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا گیا جس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر روزانہ سڑکوں کا وزٹ کرکے منظور اور غیر قانونی املاک کی فہرست بنائے گا، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف پہلی کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرے گا۔

ایل ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق زیر تعمیر املاک میں غیر قانونی ترامیم کی نشاندہی کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر کو آگاہ  کرے گا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر غیر قانونی لینڈ یوز کنورژن کا مکمل ریکارڈ مرتب کرکے کارروائی کرے گا، غیر قانونی تعمیرات پر پہلا نوٹس دو روز اور دوسرا ایک دن کی وارننگ پر جاری ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو روزانہ وزٹ اور غیر قانونی تعمیرات کے کاؤنٹر چیک کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جبکہ ایس او پیز میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو روسٹر بنانے اور مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے