اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماحول دوست بسیں متعارف کروا کے آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے: وزیر ٹرانسپورٹ

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ ماحول دوست بسیں متعارف کروا کے شہر میں آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کی زیر صدارت تمام ڈیزل بسوں کو ماحول دوست الیکٹرک بسوں سے تبدیل کرنے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تازہ اعداد و شمار پاکستان میں ہر شخص کی  عمر اوسطاً 4 سال کم کرنے کا عندیہ دیتے ہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی آلودگی بارے ہدایات پر عمل کر کے لاہور میں اوسطاً ہر شخص کی عمر قریب 8 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف شکاگو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑی آبادی والے شہر شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، ماحول دوست بسیں متعارف کروانے سے آنے والے دور میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل حل ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رکشے، لوڈر، و دیگر لوکل ٹرانسپورٹ کو بھی الیکٹرک ماڈل پر تبدیل کرنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے، سولر چارجنگ کی مدد سے الیکٹرک بسیں ڈیزل سے کم خرچ پر چلائی جائیں گی، اضافی بوجھ سے بچنے کیلئے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ کسی بین الاقوامی ادارے کی گرانٹ سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے