07 Sep 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ایگری کلچر اور فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے لیے بھرتی کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ایگری کلچر اور فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، صحت، تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب ایگری کلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی عمارت کو مکمل مشینری و آلات کے ساتھ جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ پنجاب ایگری کلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ملازمین کیلئے سروس رولز اور ہیومن ریسورس کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔