اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82 نئے مریض رپورٹ

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ لاہور علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1709 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 681 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں 44 نئے مریض سامنے آئے۔

سیکرٹری صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز 20 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال ڈینگی کے کل 320 مریض رپورٹ ہوئے ۔

سیکرٹری صحت کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 109 ہوگئی ، ملتان میں گزشتہ روز 5 نئے مریض سامنے آئے  جس کے بعد رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 196 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ڈینگی کا ایک ، قصور میں تین ، ننکانہ، بہاولپور ، چکوال ، جھنگ اور چنیوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک نیا مریض سامنے آیاہے ۔

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 93 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویش ناک ہے ، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 52 مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے  2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں ، صوبے کے ہسپتالوں میں  64بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔

سیکرٹری صحت لاہور کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے