اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی بہت مہمان نواز،بابرجیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں: نیپالی گلوکارہ

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نیپالی گلوکار تریشلا گرونگ نے کہا ہے کہ ملتان میں ایشیا کپ کی تقریب میں پرفارم کرنا زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہے، بابراعظم جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو لاہور اور اسلام آباد میں پرفارم کروں گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کا تعلق آرمی سے ہے اور ہم دو بہن بھائی ہیں، پیشے کے لحاظ سے ہم دونوں بہن بھائی ڈاکٹر ہیں، اعلیٰ تعلیم کے ساتھ میں گلوکاری کو بھی وقت دیتی ہوں، نیپال کی مقامی فلموں میں گانا گاتی ہوں، نیپال ٹی وی، ریڈیو اور یوٹیوب پر میرے گانے مقبول ہیں لیکن جب سے ایشیا کپ میں گانا گایا ہے تب سے بھارت سے بھی گانے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ میں نے ملتان میں جو گانا گایا اس کے لیے ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی اپنے فیشن ڈئیزائنر سے تیار کرائی، آسمان کا رنگ نیلا ہے آسمان ہر جگہ موجود ہے اس کی کوئی سرحد نہیں اس لیے فنکار، ہنرمند، کھلاڑی اور موسیقار کی بھی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے وطن نیپال سے بہت محبت کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ اپنے وطن کا نام روشن کروں، پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کرنا بہت اچھا تجربہ رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز اور موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں، پاکستانی مرحوم گلوکار نصرت فتح علی خان سمیت موجودہ گلوکار راحت فتح علی خان، علی ظفر اور عاطف اسلم کا کوئی جواب نہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا، پاکستان کے کھانے بہت لذیذ ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے دوملی نغمے تیار کر رہی ہوں جنہیں جلد ریلیز کردیا جائے گا، اگر موقع ملا تو مستقبل میں لاہور اور اسلام آباد میں اپنے فن کا جوہر دکھاؤں گی۔

تریشلا گرونگ کا کہنا تھا کہ جب مجھے ایشیا کپ کے آرگنائزر کی جانب سے ایشیا کپ میں گانے کی پیشکش ہوئی تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اب میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں، آٹو گراف لیتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں۔

اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ نیپال کی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ناکام ہوگئی لیکن بھارت اور پاکستان کے خلاف کھیل کر نیپالی کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ ہوگا، ایشیا کرکٹ کپ میں نیپال کی ٹیم کرکٹ ٹیم کی نمائندگی ناقابل فراموش بات ہے کیونکہ نیپال میں کوہ پیمائی اور فٹ بال مقبول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کے کھیل سے کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن ایشیا کپ کی وجہ سے اب میں کرکٹ کے میچز شوق سے دیکھتی ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ان کی عاجزی ہی ان کی خوبی ہے ایسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے