07 Sep 2023
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ ارائیاں سٹاپ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ارائیاں سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی والے ناشتہ کر رہے تھے کہ بے قابو ڈمپر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پردم توڑگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔