اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حضرت امام حسینؓ کا آج چہلم ،روایتی جلوس اور تعزیے برآمد کیے جائینگے

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں نواسہ رسولؐ ،شہید کربلا حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ،پشاور،کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس اور تعزیے برآمد کیے جائیں گے۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو کر مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی کے مطابق مرکزی جلوس پرچار ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس اہلکاروں کےساتھ رضاکاربھی چیکنگ کےفرائض سرانجام دیں گے ۔

 مرکزی عزاداری جلوس کوتین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائےگی،چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا  جبکہ خواتین کی چیکنگ کیلئے193لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہونگی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے کہا کہ امام بارگاہ اورعزاداری جلوس کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے ۔ مرکزی عزاداری جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائےگی ۔ مرکزی جلوس کے روٹ اور اطراف پر ڈبل سواری اور ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

چہلم کیلئےاسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے2500 سے زائد افسران و اہلکارسکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

جلوس کے روٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کلیئر کرے گااور جلوس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے