اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس، سوگوار خاندان کی پنشن اور جاب کا جائزہ

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دورانِ سروس وفات پا جانے والے افسران کی فیملی سپورٹ بارے اقدام کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر نے سوگوار خاندان کے لیے پنشن، جاب اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورانِ ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نبیل جاوید نے سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17 اے کے تحت  زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایات کیں۔

ایس ایم بی آر کا کہنا تھا سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا حق رکھتے ہیں، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، دورانِ سروس وفات پانے والے افسران کی فیملی سپورٹ کا محکمہ ذمہ دار ہے، سوگوار خاندان کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے