06 Sep 2023
(لاہور نیوز) انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ پہلے دو روز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں تین لاکھ نواسی ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
لاہور میں 87 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔ انسداد پولیو مہم کو ایونٹ رسپانس کا نام دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران 9 لاکھ 52 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ لاہور میں 2 لاکھ 11 ہزار بچے پولیو ویکسین سے مستفید ہوں گے۔
انسداد پولیو مہم میں 7 ہزار 400 سے زائد ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ لاہور میں ایک ہزار 386 پولیو ورکرز مہم میں شریک ہیں۔ لاہور کی 29 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
انچارج پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ مہم سات روز تک جاری رہے گی۔ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔