اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران وزیراعظم کی ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی تجویز

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی تجویز دے دی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ہواوے کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن نے ملاقات کی، ہواوے کے چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں آئی ٹی ایکو سسٹم کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں، پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں سو کے قریب آئی ٹی مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم  نے ہواوے کی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ ہواوے نوجوانوں خاص طور پر خواتین کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت میں معاونت کرے گا، نگران وزیراعظم نے ہواوے کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔

وزیرِاعظم نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی بھی ترغیب دی، ملاقات میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے