06 Sep 2023
(ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، اوپن مارکیٹ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 46 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث ڈالر تیزی سے نیچے آرہاہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ مین ڈالر 312 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین دن میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 21 روپے سستا ہو چکا ہے۔