(لاہور نیوز) عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے۔ اشیائے ضروریہ پہنچ سے باہر ہیں۔
مہنگائی ٹرین رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ سبزیاں ، پھل اور پولٹری مصنوعات کی خریداری مشکل تر ہو گئی۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 12 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 120 ، ٹماٹر 150 ، سبز مرچ 140 روپے فی کلو ہے۔ ٹینڈے اور کریلے 250 ، آلو 120 ، بند گوبھی 160 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پھول گوبھی 180 ، شلجم 190 ، بھنڈی 160 ، شملہ مرچ 260 روپے فی کلو مل رہی۔
پھل بھی پہنچ سے دور ہیں۔ آڑو 400 ، آم 330 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پولٹری مصنوعات میں برائلر 530 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن سرکاری قیمت 303 روپے مقرر تاہم مارکیٹ میں انڈے 320 روپے درجن بیچے جا رہے ہیں۔
مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر بھی کہیں عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ عوام مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔