اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز میں قدم رکھا تو والدین سے زیادہ رشتہ داروں نے باتیں سنائیں:حریم فاروق

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز میں قدم رکھنے پر والدین سے زیادہ رشتہ داروں سے باتیں سننا پڑیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو انہیں والدین کے بجائے دوسرے افراد نے بہت کچھ سنایا اور یہ تک کہا کہ جس پروفیشن میں جارہی ہو وہاں عزت نہیں ہوتی۔

حریم کا کہنا تھا کہ جب میں نے والدین کو بتایا کہ میں شوبز میں جانا چاہتی ہوں تو والدین نے مجھے تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا لیکن میں نہیں گئی۔

اداکارہ نے اپنی کراچی میں منتقل ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اپنے آبائی شہر اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئی تو ابتدائی طور پر ایسے فلیٹ میں رہائش اختیار کی جہاں پانی و بجلی کی سہولت دستیاب نہیں تھی، کئی سال تک پانی اور بجلی کی سہولت کے بغیر رہنا پڑا اور اسی دوران میں نے اداکاری شروع کردی۔

اپنے کیریئر کے حوالے سے حریم کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز پر میں نے بہت مشکلات برداشت کیں لیکن اس کے باوجود میں نے والدین کو کبھی کچھ نہیں کہا کیوں کہ میں انہیں یہ تاثر نہیں دینا چاہتی تھی کہ ان کی بیٹی غیرمحفوظ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے