اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی کور کمانڈر لاہور کے ہمراہ یادگار شہداء آمد، پھول چڑھائے

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی یوم دفاع کے موقع پر کینٹ میں یاد گار شہداء آمد ہوئی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہداء پر پھووں کی چادر چڑھائی، شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

 صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،  کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں، شہداء نے اپنا لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے،  شہدائے وطن، غازیوں اور ان کی فیملیز کی تکریم ہم سب پر واجب ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاک دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے