اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خواتین جوڑوں کے درد سے جسمانی و نفسیاتی طور پر زیادہ متاثرہوتی ہیں

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی رپورٹ کے مطابق جوڑوں کا درد مردوں کی نسبت خواتین کو جسمانی اور نفسیاتی سطح پر زیادہ متاثر کرتا ہے۔

برطانیہ کےشہرایپسم میں قائم نفیلڈ ہیلتھ نامی خیراتی ادارے نے 16 برس سے زیادہ عمر کے 8 ہزار افراد کا سروے کیا۔

سروے میں شریک خواتین کے 47 فی صد (جنہوں نے جوڑوں کے درد کے متعلق بتایا) کا کہنا تھا کہ یہ درد ان کی نیند کو متاثر کرنے کا سبب بنا جبکہ 44 فی صد خواتین کا کہنا تھا کہ اس درد کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب تحقیق میں شریک مردوں کی 37 فی صد تعداد نے نیند کے خراب ہونے اور 34 فی صد نے جذباتی طور پر متاثر ہونے کے متعلق بتایا۔ مجموعی طور پر سروے میں معلوم ہوا کہ مردوں (77 فی صد) کی نسبت خواتین (80 فی صد) کے جوڑوں کے درد سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

سروے میں شریک افراد کے نصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ان کی جسمانی صحت بدتر ہوئی جبکہ 40 فی صد نے ذہنی صحت کے خراب ہونے کے متعلق بتایا۔

سروے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا 56 فی صد افراد کی گزشتہ برس نیند کی کیفیت بدتر ہوئی جبکہ 37 فی صد وہ افراد جنہیں کبھی جوڑوں کے درد کی شکایت نہیں ہوئی ان کی نیند کم متاثر ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے