اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں آج یوم دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) 6 ستمبر 1965ء کو دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر آج ملک بھر میں 58 واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

آج کے روز 6 ستمبر 1965ء کو بھارت کے وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جبکہ برطانوی وزیراعظم ہیرالڈ ولسن نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے جنگ بندی کی اپیل کی۔

فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمارے بہادر سپاہی دشمن کا حملہ پسپا کرنے کیلئے آگے بڑھ چکے ہیں، ہماری مسلح افواج اپنی جرأت اور بہادری ثابت کریں گی، ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا، افواج پاکستان دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی"۔

6 ستمبر 1965 کو بھارت کی جانب سے لاہور پر حملے کو پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پاک فوج کی واہگہ اور بیدیاں کے مقام پر بروقت کارروائی نے بھارتی حملہ پسپا کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان سے دوچار کیا، مؤثر کارروائی کی وجہ سے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔

پاک فوج کی بہترین حکمت عملی کے باعث لاہور کے محاذ پر متعدد بھارتی ٹینک، بندوقیں اور دوسرا جنگی سازوسامان تباہ کر دیا گیا، جسر کے مقام پر گھمسان کی جنگ کے بعد دریائے راوی کا جنوبی علاقہ بھارتی تسلط سے آزاد کرا لیا گیا، بازیاب شدہ علاقہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں سے اٹا پڑا تھا جبکہ لاشوں کی تعداد 800 تک رپورٹ کی گئی، بھارتی افواج کو چھمب کے مقام پر بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

جنگ کے دوران تقریباً 35 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا اور 6 کے قریب 25 پاؤنڈز فیلڈ گنز بھی قبضہ میں لے لی گئیں، پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر کامیابی سے حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 22 جہاز تباہ کیے، 1965 کی جنگ میں پاکستانی عوام کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا، ہزاروں شہری اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ نعرے لگا کر ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے