اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ قبض کا شکار رہتے ہیں؟ماہرین نے مرض سے بچنے کا آسان طریقہ بتا دیا

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سےتحقیق کے بعد قبض سے بچنے کیلئے آسان طریقہ کار بتا دیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بزرگوں میں  قبض کا مسئلہ  زیادہ عام ہوتا ہے مگر ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں،ہر فرد میں اس کی شدت یا علامات مختلف ہوسکتی ہیں اور وجوہات بھی مختلف ہوسکتی ہیں۔  جسم میں پانی کی کمی، ناقص غذا، مخصوص ادویات، کوئی بیماری، اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے امراض یا ذہنی بیماریوں کے نتیجے میں قبض کا سامنا ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ناشپاتی  مزیدار پھل  ہے  جوکہ وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ پانی اور فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جس سے قبض کی روک تھام میں مدد ملتی ہے یا ریلیف ملتا ہےاسی طرح  تربوز  میں فائبر کی مقدار تو زیادہ نہیں مگر اس کا 92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جس سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں،اس سے ہٹ کر وٹامنز اور لائیکو پین جیسے اجزا بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں جو معدے کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا اپنی تحقیق میں مزید کہنا تھا کہ دالوں میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کی صحت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قبض سے نجات دلانے والا جز ہے جبکہ دہی میں پرو بائیوٹیکس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو معدے کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے