تجارت
عالمی خریداروں کو بڑی اجازت مل گئی،پاکستانی بندرگاہوں کے قریب تیل ذخیرہ کرسکتے ہیں
05 Sep 2023
05 Sep 2023
(ویب ڈیسک) عالمی خریداروں کو تیل پاکستانی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی خریدار تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کر سکیں گے۔
بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں ایک ذیلی کمپنی قائم کرنی ہوگی، جبکہ دیگر تمام کمپنیاں تیل ریفائنریوں اور تیل کمپنیوں کو فروخت کریں گی اور اسی طرح تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی۔