(ویب ڈیسک) اگست 2023کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.04فیصد اضافے سے 4.518ٹن رہی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2023میں سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ کی فروخت 3.793ملین ٹن رہی جو کہ اگست 2022کی 2.909ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 30.38فیصد زیادہ ہے۔
اگست 2022کے مقابلے میں اگست 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ بھی 87.07فیصد کے نمایاں اضافے سے 7لاکھ 24 ہزار 777ٹن رہی جو اگست 2022میں 3لاکھ 87ہزار 440ٹن رہی تھی۔اگست 2023 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 25.28فیصد اضافے سے 3.252ملین ٹن رہی جو کہ اگست 2022 کے دوران 2.596 ملین ٹن رہی تھی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ کی فروخت اگست 2023کے دوران 12لاکھ65 ہزار ٹن رہی جو اگست 2022کی 70لاکھ436ٹن کی فروخت سے 80.63فیصد زائد ہے۔اسی طرح شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اگست 2023کے دوران مقامی مارکیٹ میں 3.088ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جوکہ اگست 2022کی 2.504ملین ٹن فروخت سے 23.32فیصد زائد ہے۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2023 کی مقامی فروخت 7لاکھ4ہزار 582ٹن رہی جوکہ اگست 2022کی 4لاکھ4ہزار959ٹن فروخت سے 73.99فیصد زائد ہے۔شمالی علاقوں سے اگست 2023کے دوران ایک لاکھ 64ہزار 195ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا جوکہ اگست 2022کی 91ہزار 963ٹن ایکسپورٹ سے 78.54فیصد زائد ہے۔