اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات شروع

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق شوگر ملز مالکان، ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، سٹے کیلئے عدالت جانے والے ملز مالکان اور ڈیلرز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈیلرز کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فہرستیں تیار کر کے آپریشن شروع کیا گیا ہے،ایک ہفتے میں کریک ڈاؤن کر کے چینی کی قیمتیں کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، مافیاز کے خلاف کارروائیوں کیلئے ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر ٹاسک فورس کے انچارج ہوں گے، پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز  ان کی ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے، چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے سمگلنگ پوائنٹس پر بھی ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے