اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے تاریخی مالی مشکلات کا شکار، طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) قومی ائرلائن پی آئی اے اپنی تاریخ کی سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار ہے، مالی بحران کے باعث لیز پر لئے گئے طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائر لائن (پی آئی اے) تاریخ کی سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار ہے  اور لیزنگ کمپنیوں نے بھی پی آئی اے کی مدد سے انکار کردیا ہے جس کے بعد لیز پر لئے گئے طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ائرلائن پر بین الاقوامی ادائیگیوں میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی رقوم واجب الادا ہیں اور ادارے نے ایف بی آر کو بھی 3 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خطیر رقوم کی مقروض پی آئی اے کو ہونے والی ادائیگیاں بھی رک گئی ہیں اور 4 عدد بوئنگ اور 5 عدد ایئر بس طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے