اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(لاہور نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے داتا دربار پر حاضری دی، چادر پوشی کر کے عرس کی افتتاحی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، لیگی رہنما اسحاق ڈار بھی عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عرس کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، زائرین کی سہولت کیلئے پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اللہ کرے یہ تین دن امن و امان سے گزر جائیں، کوشش ہو گی کہ عرس میں آنے والوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں۔

تین روز تقریبات کے دوران علمی کانفرنس، قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجیں گی، زائرین کی تواضع کیلئے لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام ہوگا۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 155 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، خصوصی دعا 7 ستمبر کی رات کروائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے