اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں خشک آلو بخارہ کھانے کے کیا فوائد ہیں؟

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے خشک آلو بخارے کے استعمال سے حاصل ہونیوالے فوائد بارے تحقیق جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق خشک آلو بخارے سے ہڈیوں کی صحت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کے حوالے سے برسوں سے تحقیقی کام ہو رہا ہے۔حالیہ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری اور حجم میں کمی کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔

ماہرین  کی جانب سے  تحقیق میں خواتین کو شامل کیا گیا تھا کیونکہ خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے،نتائج سے معلوم ہوا کہ خشک آلوبخارے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

خشک آلوبخاروں میں متعدد وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کے لیے اہم ہوتے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ورم کا مقابلہ بھی کرتا ہے جس سے بھی ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔خشک آلو بخاروں میں فائبر جیسا جز موجود ہوتا ہے جو بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 12 خشک آلو بخارے کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اسی طرح خشک آلو بخاروں میں موجود فائبر قبض سے نجات دلانے یا اس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے،فائبر کے ساتھ ساتھ اس پھل میں ایسے مرکبات اور شکر موجود ہوتی ہے جو جلاب کی طرح کام کرتے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے