اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) لیسکو میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب ہوئی۔

لیسکو میں نئے بھرتی ہونے والے 66 اسسٹنٹ منیجرز کی ٹریننگ مکمل ہو گئی۔ ٹریننگ کی اختتامی تقریب ایل او ایس رسول پارک کے علاقہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں لیسکو کے مختلف شعبہ جات میں بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

  نئے بھرتی ہونے والے افسران کو حافظ نعمان نے مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں آنے کے بعد آپکی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ ایک عام آدمی کی سہولت  کا دارو مدار اس ادارے کی بہتر کارکردگی پر ہے۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بل بہت زیادہ آ رہے ہیں۔ اس کی ذمہ داری لیسکو اور دیگر کمپنیوں پر عائد نہیں ہوتی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدے کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔

تقریب میں لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، جنرل منیجر ٹیکنیکل عامر یاسین سمیت دیگر سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے