اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیرا عظم کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کی ہدایت

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا، نگران وزیراعظم کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے کر حکومتی اخراجات میں کمی اور منصوبوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے، موٹرویز اور شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے روابط میں بہتری آئے گی جس سے قومی اتحاد مزید مضبوط ہو گا، ملک کے مغربی علاقوں کو مشرقی علاقوں تک بہتر رسائی دینے کے حوالے سے ایسٹ ویسٹ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا جائے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے حوالے سے مزید مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں نگران وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پچھلے دو برسوں میں 646 ارب روپے کے پراجیکٹس شروع کئے گئے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منظور شدہ پراجیکٹس کے ذریعے حکومت سبسڈیز کے حوالے سے 150 ارب روپے کی براہ راست بچت ہوئی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے منصوبوں میں سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے، سکھر حیدرآباد موٹروے، کھاریاں راولپنڈی موٹروے، کراچی سرکلر ریلویز اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سر فہرست ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے صحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدی شعبے ترجیحات میں شامل ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی حکومتی اور نجی سیکٹرز پارٹنرشپ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے، تربیتی پروگرامز اور استعداد بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے