اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ادویات کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکمت عملی تشکیل

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر صحت کی فارما ایکسپورٹرز سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فارما ادویات کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے پاکستان کے فارما سیکٹر میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے انڈسٹری کو ادویات کی کوالٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانا ہو گا۔ فارما سیکٹر کو 713 ملین ڈالر سے ایکسپورٹ کو بڑھا کر 1 بلین ڈالر تک لانے کا ہدف دیا ہے۔ ڈریپ کی کارکردگی کو مزید بڑھانےکیلئے اصلاحات کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا پاکستانی تاریخ میں پہلی بار گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈے پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان اس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ دنیا بھر سے صحت عامہ کے ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے لاہور ایئرپورٹ پر کورنٹاین ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ وباؤں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔ کسی بھی ناگہانی وباؤں سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز کو مضبوط بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر داخلی و خارجی راستوں پر وباؤں کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے