اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 43 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 43 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

 سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 1458 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 562 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 20 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 271 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز 11 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 166 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں گزشتہ روز 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 112 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 54 مریض رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز شیخوپورہ، اٹک، نارووال اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 62 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 32 مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں 52 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ نے مزید بتایا ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے