اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سندر شہر خاموشاں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سندر روڈ رائے ونڈ میں بنائے گئے شہر خاموشاں کا دورہ کیا، محسن نقوی نے شہر خاموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہر خاموشاں کے مختلف شعبوں انتظار گاہ  وضوخانہ اور ایمبولینس کا معائنہ کیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو شہر خاموشاں بارے تفصیلی بریفنگ دی، صوبائی وزیر اطلاعات و لوکل گورنمنٹ عامر میر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، کمشنر لاہور، ڈی جی شہر خاموشاں اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 دوران بریفنگ وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سندر روڈ رائے ونڈ پر 127 کنال اراضی پر ماڈل قبرستان بنایا گیا ہے، ماڈل قبرستان میں چاردیواری، جناز ہ گاہ اور وضو خانے کے ساتھ ایمبولینس بھی مہیا کی گئی ہے، ماڈل قبرستان میں 12ہزار سے زائد قبروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ماڈل قبرستانوں میں تجہیز و تدفین کی فیس 10ہزار سے کم کرکے 3500کر دی گئی ہے، شہری ماڈل قبرستان میں ایمبولینس سروس حاصل کرنے کے لیے 1190 پر را بطہ کر سکتے ہیں، ڈی جی خان،فیصل آباد ،شیخوپورہ، رحیم یار خان اور ساہیوال میں بھی ماڈل قبرستان تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہر خاموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے منظم انداز میں سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سندر روڈ رائے ونڈ کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی شہر خاموشاں بنائے جائیں گے، جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے، شہر خاموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے