(لاہور نیوز) محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹرز و دیگر عملے کیلئے بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا۔ محکمہ صحت نے باقاعدہ طور پر مراسلہ بھی جاری کر دیا۔
مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں بیشتر ڈاکٹرز اپنی حاضری نہیں لگا رہے، ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کی حاضری کو ہر صورت ہسپتالوں میں یقینی بنایا جائے، ہسپتال کے عملے کی حاضری کو بائیو میٹرک کے ذریعے لگایا جائے، ڈاکٹرز بھی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری پوری نہ کرنے والے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ،بائیو میٹرک حاضری ذریعے گھوسٹ ملازمین بھی پکڑے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے حالات اور ڈاکٹرز و دیگر عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری ضروری ہے۔