اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 70 نئے مریض رپورٹ

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 70 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ لاہور کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1415 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں گزشتہ روز36 نئے مریض سامنے آئے  جس کے بعد رواں سال لاہور میں 542 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز 17 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال  ڈینگی کے کل 260 مریض رپورٹ ہوئے ۔

سیکرٹری صحت  کے مطابق فیصل آباد میں  گزشتہ روز 5 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 109 ہوگئی ، ملتان میں گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ میں ڈینگی کے 4، شیخوپورہ اور گجرات میں 2، 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مظفرگڑھ اور سرگودھا میں ڈینگی کا ایک،  ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 77 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے ، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 31 مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں ، صوبے کے ہسپتالوں میں 71 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔

سیکرٹری صحت لاہور کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں،  ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے