اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

قہقہے لگانا دل کے مرض کا بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے: تحقیق

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قہقہے لگانا دل کے مرض کا بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

برازیل میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ دل کے وہ مریض جو ہفتے میں دوبار مزاحیہ پروگراموں پر ہنسے تھے ان کے دل پر سوزش میں کمی جبکہ جسم میں دل کی آکسیجن کو گردش کرنے کی صلاحیت میں بہتری واقع ہوئی تھی۔

ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ ہنسنے سے ’خوشی کے ہارمونز‘ اینڈورفِنز، ڈوپیمائن اور سیروٹونِن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہارمونز قوتِ مدافعت اور جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایمسٹرڈیم میں منعقد ہونے والی یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانگریس میں پیش کی جانے والی تازہ ترین تحقیق 64 برس کی اوسط عمر والے 26 افراد پر کی گئی۔ یہ تمام افراد کورونوری آرٹری بیماری میں مبتلا تھے جو دل کو خون مہیا کرنے والی رگوں کی دیوار پر مواد جمع ہوجانے کی صورت ہوتی ہے۔

تحقیق میں تین ماہ سے زائد عرصے تک نصف مریضوں کو ہر ہفتے دو مختلف ایک گھنٹے طویل مزاحیہ پروگرام دیکھنے کے لیے کہا گیا، ان میں مشہور سِٹ کام بھی شامل تھے۔

دیگر نصف افراد نے ہر ہفتے دو مختلف سنجیدہ ڈاکیومنٹری فلم دیکھیں۔

12 ہفتوں کی تحقیق کے آخر میں کامیڈی شو دیکھنے والے گروپ میں وی او 2 میکس (ایک ٹیسٹ جس میں دل کی پورے جسم میں آکسیجن پھینکنے کی سکت کی پیمائش کی جاتی ہے) میں 10 فی صد بہتری دیکھی گئی۔

محققین نے ان افراد کے فلو میڈیئٹڈ ڈائلیشن ٹیسٹ (جس میں یہ پیمائش کی جاتی ہے کہ شریانیں کتنی پھیل سکتی ہیں) میں بھی بہتری دیکھی۔

جبکہ خون کے ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ ان افراد میں سوزش کی علامات میں واضح طور پر کمی واقع ہوئی تھی۔ ان علامات سے معلوم ہوتا ہے کہ خون کی رگوں میں کتنا مواد جمع ہوا ہے اور آیا لوگوں کو دل کے دورے یا فالج کا خطرہ لاحق ہے یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے