اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاست بچانے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام حدیں پار کر دی، عطا تارڑ

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلئے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عالمی عدالتوں میں نمائندگی کے لیے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو وکیل مقرر کیا گیا ہے۔ یہ وہی وکیل ہے جو ملعون سلمان رشدی کا وکیل بھی رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟کیا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب ریاست اور ملک کے خلاف عالمی عدالت میں جانا ہے؟

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی اداروں کے خلاف کام کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ 9 مئی کے واقعات میں آپ کا بھانجا، بہنیں اور آپ کا پورا خاندان ملوث ہے۔ کیا کوئی اپنی سیاست کو بچانے کیلئے اس حد تک جا سکتا ہے؟

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد ولی اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار خان نے کہا کہ جہاں بھی مسلم کاز ہوتا ہے وہاں یہ شخص مخالفت میں سامنے آتا ہے۔ عسکری ماہرین عالمی مثالیں دیکر حقیقت سامنے لے آئے۔ عسکری ماہرین کی رائے نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی بارے کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے