اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ناریل کا دودھ موٹاپے اور مضر کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سبزی جاتی دودھ کی آج کل بہت مانگ ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک قسم کا سبزی جاتی دودھ لوگوں میں مُوٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔

ناریل کا دودھ سیر شدہ چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو مضر کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے اور دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس قسم کی چکنائی میں حرارے (کیلوریز) بھرپورمقدارمیں ہوتی ہیں۔ کین میں آنے والے ناریل کے دودھ میں بغیر چھنے دودھ کی نسبت تین گنا زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔

ماہرِغذا ٹرِسٹا بیسٹ کے مطابق ناریل کے دودھ میں موجود روغنی خصوصیت حراروں کی کھپت میں اضافہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ناریل کا دودھ چکنائی کی زیادتی کے سبب وزن بڑھانے اور تحولی نظام سست کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ چکنائی بنیادی طور پر سیر شدہ ہوتی ہیں جو قلبی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی مقدار میں حراروں کی کھپت وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید یہ کہ ناریل کے دودھ میں موجود بھرپورغذائیت، کیلوریز کی  مزید کھپت میں اضافہ کرسکتی ہے۔

ڈیری فارمرز کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبزی جاتی دودھ پر سے ’دودھ‘ کا لیبل ہٹایا جائے، جس کی وجہ اس کا غذائیت کے اعتبار سے ڈیری دودھ کے برابر نہ ہونا ہے۔

واضح رہے متعدد مطالعوں میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ متبادل دودھ تین اجزاء میں سے کم از کم ایک جز (یعنی پروٹین، کیلشیئم اور وٹامن ڈی) عموماً غذائیت میں کم ہوتا ہے۔ لیکن چکنائی اور دیگر اجزاء کی مقدار زیادہ ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے