اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈیجیٹل گیمزعمررسیدہ افراد کی یادداشت کو بہتر کرسکتی ہیں

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) جب لوگ بوڑھے ہو جاتے ہیں تو ان کو یادداشت سے منسلک مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر کام کاج کے لحاظ سے۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق ورکنگ میموری کی تعریف یہ ہے کہ وہ معلومات جسے ذہن کم سے کم مقدار میں محفوظ رکھ سکتا ہے اور علمی نوعیت کے کاموں کو انجام دینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

محققین اکثر یادداشت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کرتے ہیں اور ان طریقوں میں سے ایک ویڈیو گیمنگ بھی شامل ہے۔

یونیورسٹی آف یارک، انگلینڈ کے سائنسدانوں  نے کہا ہے کہ لوگ جس قسم کے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں اس سے ممکنہ طور پر ورکنگ میموری کی صلاحیت پر مثبت اثر ہوتا ہے اور ذہنی خلفشار کو دور کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے مطالعےکے لیے 482 شرکاء کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ شرکاء کی اکثریت (297) خواتین تھیں۔ شرکاء کی عمریں 18 سے 81 کے درمیان تھیں اور سائنسدانوں نے انہیں چھوٹے بالغ گروپ (عمر 18-30)  اور بڑے بالغ گروپ (عمر 60-81) میں تقسیم کیا۔

ماہرین  نے مطالعے میں دیکھا کہ پزل گیم  کھیلنے والے بڑی عمر کے افراد نے  زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بنسبت ان شرکا کے جنہوں نے گیم نہیں کھیلا۔ دوسری جانب نوجوان بالغوں نے حکمت عملی پر مبنی گیمز کھیل کر بہتر ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

محققین نے اپنے نتائج کو heliyon نامی جریدے میں شائع کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے