اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں، کوشش ہو گی اچھا پرفارم کریں: بابر اعظم

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں، جیت کے مومینٹیم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے کوشش ہو گی بھارت کے خلاف اچھا پرفارم کریں۔

سری لنکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم پچھلے اڑھائی ماہ سے یہاں موجود ہیں، ہم نے افغانستان کیخلاف سیریز کھیلی اور کچھ کھلاڑیوں نے لنکا پریمیئر لیگ میں بھی حصہ لیا، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز کے حوالے سے کافی چیزیں معلوم ہیں اور میرے خیال میں کینڈی کی وکٹ کافی اچھی ہے، ماضی پر فوکس نہیں کر رہے، اپنی طرف سے بہترین کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا ہے کہ لڑکے بہت پرجوش ہیں، سب جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کافی دلچسپ ہوتا ہے اور فینز بھی اس میچ کیلئے منتظر ہوتے ہیں، ہم انشاء اللہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم کوشش کریں گے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں، سب لڑکے فارم میں ہیں اور انشاء اللہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر وہی رہے گا، ہمارے مڈل آرڈر میں جو مسائل تھے وہ کافی بہتر ہو چکے ہیں، مڈل آرڈر محنت کر رہا ہے، افتخار احمد، شاداب خان اور آغا سلمان نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے، کوشش یہی ہے کہ جو ہماری بیسٹ الیون ہو اسی کو لے کر چلیں، قومی ٹیم پراعتماد ہے اور ایشیا کپ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ جتنا میں نے سری لنکا میں دو مہینوں میں کھیلا ہے یہاں بارش کا کوئی پتا نہیں لگتا، کبھی کبھار ریڈار پر بارش ہوتی ہے لیکن پڑتی نہیں، اس چیز پر میں یقین نہیں رکھتا اس لئے آج دیکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے