(ویب ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میں ہمارے پاس حارث رؤف، شاہین شاہ اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی تو نہیں لیکن جو ہمارے پاس باؤلرز ہیں ان کے ساتھ ہم نے پریکٹس کی ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ میں انہوں نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے، پاکستانی ٹیم اچھا کھیل کر نمبر ون ٹیم بنی ہے، پاکستانی ٹیم ایک یونٹ کی طرح ہے اور ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے، پاکستان کے پاس ہمیشہ سے کوالٹی باؤلرز رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مزید کہا ہے کہ یہ ایشیا کپ ہے جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوتی ہیں، یہ کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں تاہم امید ہے کہ بھارتی باؤلرز بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، جسپریت بمراہ انجری کے بعد واپس آئے ہیں، امید ہے کہ آئندہ دو ماہ تک ہمارا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہوگا۔