(ویب ڈیسک) ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین بریتھ 78 رنز اور کپتان لورا وولوارڈٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 151 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، بسمہ معروف 37، سدرہ امین 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی نے 19 ، شوال ذوالفقار نے 11 رنز بنائے جبکہ کپتان ندا ڈار مخص 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔
عالیہ ریاض نے 28 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمنکار کرایا۔
قبل ازیں کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔