اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حکومت یا انتظامیہ کی جانب دیکھنے کی بجاٸے اپنی مدد آپ کے تحت آٸی پی پی میدان عمل میں ہے، عوام کا سہارا بننے اور دکھ کی اس گھڑی میں عوام کا ساتھ دینے کے لٸے آٸی پی پی پیش پیش ہے۔

پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی جانب سے فلڈ ریلیف فنڈ بنا کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا، جہانگیر خان ترین کی جانب سے سیلاب زدگان میں امدادی رقوم اور سامان خور و نوش تقسیم کیا گیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، جہانگیر خان ترین کی جانب سے امدادی کاررواٸیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری آٸی پی پی بہاولپور ڈویژن سید تحسین نواز گردیزی نے ان کا استقبال کیا، سید علی زین بخاری نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے ساتھ جہانگیر ترین کو خوش آمدید کہا، انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، علاقے میں ہونے والی امدادی کاررواٸیوں کا بھی جائزہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے