اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری محکموں کے ملازمین اور نجی شعبہ کے مزدور مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) سرکاری محکموں کے ملازمین اور نجی شعبہ کے مزدور اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔

مزدور تنظیموں اور سرکاری ملازمین کی یونینز نے لاہور پریس کلب کے باہر ریلی نکالی۔ وفاق کی طرز پر کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے لاہور پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی بھی نکالی۔ ریلی میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور وفاق میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر ہے لیکن پنجاب میں مزدور اور سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار نہیں کی گئی۔ مزدور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہے، دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اربابِ اختیار خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ مزدور اور غریب مہنگائی سے مر رہے ہیں۔ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے