اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں ترقیاتی سکیموں پر بھاری پڑنے لگیں

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں ترقیاتی سکیموں پر بھاری پڑنے لگیں ۔ زیر التواء سکیموں کے فنڈز میں دوگنا اضافہ ہو گا۔

پنجاب میں مقامی حکومتیں سیاسی کشمکش کا شکار ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں بھی ترقیاتی سکیموں پر اثر انداز ہونے لگیں۔ محکمہ بلدیات کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے منظور شدہ 183 ارب روپے کے بجٹ کو بریک لگ گئی۔ سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج سسٹم ، قبرستانوں اور پارکس کی بحالی کی سکیمیں زیر التواء ہیں۔ والڈ سٹی لاہور کی سکیمیں بھی تکمیل کی منتظر ہیں۔

محکمہ بلدیات کے زیر انتظام 183 ارب روپے کا بجٹ جوں کا توں پڑا ہے۔ مجموعی طور پر 628 ترقیاتی سکیموں کے لیے یہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جنرل بس سٹینڈز کی تعمیر، سلاٹر ہاؤس کیلئے 50،50 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا۔ پنجاب سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے لیے 9 ارب روپے استعمال نہ ہو سکے۔

پبلک پارکس کیلئے 27 کروڑ، ماڈل کیٹل مارکیٹس کیلئے 15 کروڑ روپے جاری نہ ہوئے ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کیلئے 20 کروڑ روپے کا اجرا بھی رک گیا۔ شاہی قلعہ کی بحالی کیلئے 20 کروڑ روپے مختص تاہم کام شروع نہ ہو سکا۔ دلکش لاہور کے 20 کروڑ روپے بھی فائلوں میں بند ہیں۔

سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کی 229 مقامی حکومتوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے