اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پریس کانفرنس نہیں کروں گا، ایسے ہی چار ماہ اندر نہیں گزارے: پرویز الہٰی

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس نہیں کروں گا ایسے ہی چار ماہ جیل میں نہیں رہا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے، ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کررہے ہیں، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کروائیں۔

اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پریس کانفرنس کریں گے جس پر پرویز الہٰی نے کہا ابھی میں پریس کانفرنس نہیں کروں گا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی تحریک انصاف کیساتھ ہیں جس پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چار ماہ اندر نکالے ہیں؟ میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے