اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کے ساتھ سنٹرل کنٹریکٹ پر مذاکرات ایشیا کپ کی وجہ سے موخر

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سنٹرل کنٹریکٹ پر بورڈ اور کرکٹرز میں مذاکرات ایشیا کپ کی وجہ سے موخر ہو گئے۔

پاکستانی کرکٹرز اور پی سی بی میں کافی دنوں سے سنٹرل کنٹریکٹ پر بات چیت جاری تھی،اسی وجہ سے کئی ماہ گزرنے کے باوجود اعلان نہیں کیا جا سکا، بورڈ نے معاوضے دگنے کر دیے مگر کھلاڑی کمرشل معاملات میں زیادہ آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کی آمدنی میں سے حصے کا بھی مطالبہ کیا ہے، پی سی بی کی خواہش تھی کہ ایشیا کپ سے قبل ہی سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہو جائے لیکن یہ معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیپال کیخلاف میچ سے قبل بھی نئے معاہدوں پر دستخط نہیں ہو سکے، کھلاڑی اور بورڈ حکام نے معاملہ فی الحال موخر کر دیا ہے، پلیئرز چاہتے ہیں کہ مکمل توجہ بھارت کیخلاف میچ اور دیگر مقابلوں پر دیں۔

اس حوالے سے رابطے پر ایک پی سی بی آفیشل نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں کسی قسم کا کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، کھلاڑیوں کو پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضے دینے کا فیصلہ ہو چکا جس سے وہ خاصے خوش بھی ہیں، بعض معمولی امور حل ہوتے ہی اعلان کر دیا جائے گا، فی الحال کرکٹ ہی سب کی توجہ کا مرکز رہے تو اچھا ہوگا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تک نئے معاہدوں کا اعلان نہیں ہوتا پلیئرز کو سابقہ کنٹریکٹ کے لحاظ سے ہی ادائیگیاں ہوتی رہیں گی، اگر کوئی واجبات ہوئے تو بعد میں انہیں ادا کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے