01 Sep 2023
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کیخلاف لکھے گئے خط کی تردید کر دی۔
ایف بی آراعلامیہ کے مطابق ایف آئی اے کو پی آئی اے آفیشلز کیخلاف کوئی خط نہیں لکھا،پی آئی اے سینئر افسران کے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا خط جعلی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ا لیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی خبر غلط ہے، پی آئی اے کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے کے باعث اکاؤنٹس منجمد کئے گئے تھے، جس کے سبب پی آئی اے کو کیش فلو میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایف بی آراعلامیہ کے مطابق اکاؤنٹس منجمد ہونے کے معاملے پر دونوں اداروں کے حکام رابطے میں ہیں اورامید ہے کہ جلد معاملے کا حل نکل آئے گا۔