01 Sep 2023
(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج رات لاہور پہنچیں گی۔
دونوں ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے لاہور پہنچیں گی، سری لنکا اور بنگلادیش نے ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ گزشتہ روز کینڈی میں کھیلا تھا، جس میں بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لاہور پہنچنے پر ٹیموں کو سخت سکیورٹی حصار میں مقامی ہوٹل لایا جائے گا، 3 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ایشیا کپ کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ پاکستان کی تجویز پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کیا گیا ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ چار میچز پاکستان جبکہ بقیہ میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں۔