اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت میچ، حارث رؤف نے انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی ٹیم کے سارے کھلاڑیوں کو اکیلے ہی آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکار مومن ثاقب کی جانب سے حارث رؤف سے گفتگو کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں مومن ثاقب نے حارث سے ایشیا کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ سے متعلق سوال کیا۔

مومن نے حارث سے سوال کیا کہ آپ ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے کیا خواہش رکھتے ہیں ؟ اس بار بھارت کی کتنی وکٹیں لیں گے؟

اس پر حارث نے کہا کہ میرا دل تو دل کرتا ہے بھارت کے 10 کے 10 میں ہی آؤٹ کروں لیکن ایسا نہیں ہوتا کیونکہ ہمارے باقی کھلاڑی بھی آئے ہیں وہ بھی لیں گے ۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہائی پریشر میچ ہے جس میں ہر کھلاڑی پر پریشر ہوتا ہے لیکن جو پرفارم کرتا ہے اس کو سراہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جبکہ نیپال کی ٹیم 4 ستمبر کو بھارت کے مد مقابل ہوگی۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے